48 views
علماء کی زیارت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہے:
(۸۴)سوال:زیارت علماء، زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، زیارت رب ہے الخ۔ اس حدیث کی تفصیل اور مراد مطلوب ہے اور اس کا ماخذ بھی؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ارشد، بڈھانہ
asked Sep 16, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:صورت مسئولہ میں جس حدیث سے متعلق سوال کیا گیا ہے، در حقیقت یہ علماء کو ان کے مقام سے بڑھانا ہے، عالم کی زیارت، دیدار انبیاء کرام کی طرح ہے؛ یہ حدیث موضوع ہے، ’’کما نقلہ ابن الحجر المکي عن السیوطي‘‘(۲)

(۱) عن أنس رضي اللّٰہ عنہ بلفظ: إن مدینۃ تحت العرش من مسبک إذا فر علی بابہا …  ملک ینادي کل یوم ألا من زار العلماء فقد زار الأنبیاء۔
أخرجہ  إسماعیل بن محمد، في کشف الخفاء، ’’باب حرف الہمزۃ مع النون‘‘: ج ۱، ص: ۲۸۷؛ وقال السیوطي: ملک ینادي کل یوم ألا من زار عالما فقد زار الرب فلہ الجنۃ۔ (الحاوي للفتاویٰ، ’’باب العجابۃ الزرنیۃ‘‘: ج ۳، ص:
۵۶)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص123

 

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...