40 views
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین چیزیں پسند ہیں:
(۸۶)سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ مجھ کو دنیا میں تین چیزیں پسند ہیں۔ (۱) خوشبو (۲) عورت (۳) نماز۔اس کی تفصیل بیان فرمائیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالصمد صاحب، کلکتہ
asked Sep 16, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:خوشبو دل ودماغ کو معطر کرتی ہے اور عقل میں اضافہ کرتی ہے اور عقل دین کو قائم رکھتی ہے؛ اس لئے خوشبو محبوب ہے اور عورتیں مردوں کے لئے عفت وپاکدامنی اور امت میں اضافہ کا ذریعہ ہیں؛ اس لیے عورتیں محبوب ہیں اور نماز اسلامی رکن اور دین کی بنیاد ہے اور نماز کے وقت دربار خداوندی میں حاضری ہوتی ہے؛ اس لئے نماز محبوب ہے۔(۱)

(۱) وعن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یعجبہ من الدنیا ثلاثۃ: الطعام والنساء والطیب، فأصاب اثنین ولم یصب واحداً أصاب النساء والطیب ولم یصب الطعام رواہ أحمد۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الرقاق: باب فضل الفقراء‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۹، رقم: ۵۲۶۰)
وعن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یعجبہ من الدنیا ثلثۃ) أي ثلاثۃ أشیاء کما في روایۃ (الطعام) أي حفظا لبدنہ وتقویۃ علی دینہ (والنساء) أيصونا النفسہ النفیسہ عن الخواطر الخسیسۃ (والطیب) أي لتقویۃ الدماغ الذي ہو محل العقل عند بعض الحکماء الخ۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الرقاق: باب فضل الفقراء وماکان من عیش النبي صلی اللہ علیہ وسلم‘‘: ج ۵، ص: ۲۳)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص125

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...