50 views
صالح علماء کی تابعداری کیا کرو، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
(۹۱)سوال:گلستانِ حدیث میں ایک حدیث علماء کے متعلق ایک بزرگ نے نقل کی ہے، یہ درست ہے یا نہیں؟
حدیث: فرمایانبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو علماء عمل صالح اور اسلامی رہبری وپیروی کرتے ہیں، ان کی تابعداری کیا کرو، بیشک وہ دنیا اور آخرت کے چراغ ہیں، (کتاب فردوس) تو کیا کتاب فردوس مستند کتاب ہے؟
(۲) علماء کی تابعداری کے متعلق کوئی حدیث تحریر فرمادیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: معرفت مولانا محمداسلم صاحب
asked Sep 16, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:کتاب فردوس سے جن الفاظ سے آپ نے حدیث نقل کی ہے، وہ کتب صحاح ستہ میں نہیں ہے؛ البتہ دیگر احادیث موجود ہیں، جن سے علماء کی عزت اور ان کے احترام کرنے کا حکم ملتا ہے۔ بخاری شریف میں ہے ’’إن علماء ہم ورثۃ الأنبیاء، ورّثوا العلم من أخذہ أخذ بحظ وافر‘‘(۱) قرآن کریم میں ہے: {إنما یخشی اللّٰہ من عبادہ العلماء، وما یعقلہا الالعالمون، وقال ہل یستوی الذین یعلمون والذین لا یعلمون، من یرد اللّٰہ بہ خیراً یفقہ في الدین، وأما العلم بالتعلیم} دین ومذہب اور احکامِ شریعت سے واقف کردینے والے علماء حق ہی ہیں، اگر ان کا اتباع نہ کیا جائے، تو ضلالت وگمراہی پھیل جائے۔(۱)

(۱) عن قیس بن کثیر عن أبي الدرداء رضي اللّٰہ عنہ، أن الني صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم، قال: من سلک طریقاً یطلب فیہ علماً سہل اللّٰہ لہ طریقاً إلی الجنۃ، وأن الملائکۃ لتضع أجنحتہا رضي لطالب العلم، وأن العالم لیستغفر لہ من في السموٰت ومن في الأرض، حتی الحیتان في الماء۔ وفضل العالم علی العابد کفضل القمر لیلۃ البدر علی سائر الکواکب، وأن العلماء ورثۃ الأنبیاء، وأن الأنبیاء، علیہم السلام، لم یورثوا دیناراً ولا درہما، وإنما ورثوا العلم فمن أخذہ أخذ بحظ وافر۔ (العیني، عمدۃ القاري شرح صحیح البخاری، ’’باب العلم قبل القول والعمل لقولہ تعالیٰ {فَاعْلَمْ أَنَّہٗ لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ} (سورۃ المحمد: ۱۹) فبدأ بالعلم‘‘: ج ۲، ص: ۳۹، رقم: ۶۷)
وإنما ورثوا العلم): لإظہار الإسلام ونشر الأحکام أو بأحوال الظاہر والباطن علی تباین أجناسہ۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب العلم: الفصل الأول‘‘: ج ۲، ص: ۱۲۶، رقم: ۲۱۲)
قال ابن حجر: والفقہ ہو الفہم قال اللّٰہ تعالیٰ: لا یکادون یفقہون حدیثا، أي: لا یفہمون والمراد الفہم في الأحکام الشرعیۃ قولہ: وإنما العلم بالتعلم ہو حدیث مرفوعٌ، أیضاً: أوردہ بن أبي عاصم والطبراني من حدیث معاویۃٌ أیضاً: بلفظ یا أیہا الناس: تعلموا إنما العلم بالتعلم والفقہ بالتفقہ ومن یرد اللّٰہ بہ خیراً یفقہ في الدین إسنادہ حسنٌ۔ (ابن حجر، فتح الباري شرح صحیح البخاري، ’’کتاب العلم: قولہ باب العلم قبل القول والعمل‘‘: ج ۱، ص: ۱۶۱، رقم: ۶۷)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص130

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...