37 views
شب قدر کے معنی کیا ہیں؟
(۹۲)سوال:شب قدر کے معنی کیا ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد جمیل الدین، مظفرنگر
asked Sep 16, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قدر کے معنی عظمت و شرف کے ہیں اس رات کی عظمت و شرافت و کرامت کی وجہ سے اس کو لیلۃ القدر کہا جاتا ہے۔ حضرت ابوبکر ورّاق ؒ فرماتے ہیں کہ گناہوں کی وجہ سے جس آدمی کی کوئی قدر وعظمت اللہ کے یہاں نہیں ہوتی وہ شخص اس رات میں توبہ و استغفار کرکے، عبادت کرکے صاحب قدر ومنزلت ہو جاتا ہے۔ اور قدر کے دوسرے معنی تقدیر و حکم کے بھی آتے ہیں چونکہ سال بھر کے حالات ومعاملات اس رات میں لکھے جاتے ہیں اس لئے اس کو قدر کہتے ہیں۔(۱)

(۱) وقال مجاہد: سلام الملائکۃ والروح علیک تلک اللیلۃ خیر من سلام الخلق علیک ألف شہر۔ قولہ: {تنزل الملائکۃ والروح} أي: جبریل علیہ والسلام {فیہا} أي: لیلۃ القدر، قولہ: {من کل أمر} أي: تنزل من أجل کل أمر قضاہ اللّٰہ وقدرہ في تلک السنۃ إلی قابل، تم الکلام عند قولہ: {من کل أمر} ثم ابتدأ فقال: {سلام} أي: ما لیلۃ القدر إلا سلامۃ وخیر کلہا لیس فیہا شر وقال الضحاک، لا یقدر اللّٰہ في تلک اللیلۃ إلا السلامۃ کلہا، فأما اللیالي الأخر فیقضي فیہن البلاء والسلامۃ۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح: ج ۱۱، ص: ۱۲۹)
فضل لیلۃ القدر ثبت في روایۃ أبي ذر قبل الباب بسلمۃ، ومعنی لیلۃ القدر: لیلۃ تقدیر الأمور وقضائہا والحکم الفضل، یقضي اللّٰہ فیہا قضاء السنۃ، وہو مصدر قولہم: قدر اللّٰہ الشيء قدرا وقدراً، لغتان، کالنہر والنہر، وقدرہ تقدیرا بمعنی واحد۔ وقیل: سمیت بذلک الخطرہا وشرفہا۔ وعن الزہري: ہي لیلۃ العظمۃ والشرف، من قول الناس: فلان عند الأمیر قدر، أي: جاہ ومنزلۃ۔ ویقال: قدرت فلاناً، أي: عظمتہ، قال اللّٰہ تعالیٰ: {وما قدروا اللّٰہ حق قدرہ}۔ أي: ما عظموہ حق عظمتہ۔ (العیني، عمدۃ القاري: ج ۱۱، ص: ۲۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص131

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...