56 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت صاحب ایک مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں کہ ناک کے اوپر وائٹ ہیڈز ہو جاتے ہیں جو کہ سفید سفید ہوتا ہے
جس کے سوکھنے کے بعد چاول کے دانے کی طرح نکلتا ہے جو کہ بہت چھوٹے مقدار میں ہوتا ہے
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گ
یا اس کے نکلنے سے وضو کا پانی مس کرے گا تو وضو کا پانی ناپاک ہو جائے گا
یا پھر اس کے نکل جانے کے بعد اس جگہ کا دھونا ضروری ہے
asked Sep 16, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Samar khan

1 Answer

Ref. No. 2575/45-3942

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ہماری معلومات کے مطابق جلد کے اندر سے ایک طرح کا روغن نکلتا رہتا ہے جس سے جلد کے اوپر چکناہٹ اور چمک پیدا ہوتی ہے، بعض مرتبہ ان مسامات سے جب روغن نکلنا بند ہو جاتا ہے یا کم نکلتا ہے تو ان میں میل جمع ہو جاتا ہے، وہی میل بعض مرتبہ سخت ہو جاتا ہے اور چاول کے دانوں کی طرح نظر آتا ہے اور باہر نکلتا ہے، بہر حال اس کے نکلنے سے نہ تو وضو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی اس کے پانی میں گرنے سے پانی ناپاک ہوتا ہے، اسی طرح دانے نکلنے کی جگہ کا دھونا بھی ضروری نہیں ہے، تاہم اگر اس کے ساتھ خون بھی نکلے تو اس کا حکم مختلف ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...