29 views
ایک حدیث کا مصداق امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ہیں:
(۹۶)سوال:ایک عالم نے وعظ میں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے امام ابوحنیفہؒ کے بارے میں فرمایا کہ اگر ایمان اور علم ثریا پر بھی ہوگا، تو فارس کا ایک آدمی اس کو وہاں سے بھی حاصل  کرلے گا۔ مجھے اس حدیث میں تردد ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں ہے یا کسی اور شخص کے بارے میں صحیح کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: نور الٰہی، دیوبند
asked Sep 17, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ فی السوال حدیث مسلم شریف، بخاری شریف میں ہے(۱) علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ وسلم پر صادق آتی ہے اور اس کا صحیح مصداق وہی ہیں اور علامہ سیوطیؒ کے ایک شاگرد ہیں، جو فرماتے ہیں کہ ہمارے استاد علامہ سیوطی نے جو فرمایا وہی صحیح ہے؛ اس لیے فارس کے لوگوں میں سوائے امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے کوئی بھی اتنے اونچے علم کو نہیں پہونچا۔ (۲)

(۱) لوکان الإیمان عند الثریا لنالہ رجال أو رجل من ہؤلاء۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب التفسیر، سورۃ الجمعۃ: باب قولہ: أخرین منہم لما یلحقوا بہم‘‘: ج ۲، ص: ۷۲۷؛و أخرجہ المسلم، في صحیحہ، ’’کتاب فضائل الصحابۃ رضي اللّٰہ عنہم: باب فضل فارس‘‘: ج ۲، ص: ۳۱۲، رقم: ۲۵۴۶)
(۲) في حاشیۃ الشبراملسي علی المواہب عن العلامۃ الشامي تلمیذ الحافظ السیوطي قال: ما جزم بہ شیخنا الرملي أن أبا حنیفۃ ہو المراد من ہذا الحدیث ظاہر لا شک فیہ لأنہ یبلغ من أبناء فارس في العلم مبلغہ أحد۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’مقدمہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۷)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص137

answered Sep 17, 2023 by Darul Ifta
...