38 views
مسجد نبوی میں چالیس نماز کا ثواب:
(۹۷)سوال:مسجد نبوی میں چالیس نمازیں پڑھنے کا کیا ثواب ہے۔ کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد خالد، گجرات
asked Sep 17, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب دیگر مسجدوں کے مقابلے میں ایک ہزار نماز کے برابر ہے۔ (۱) اور چالیس نمازیں مسلسل جو شخص مسجد نبوی میں ادا کرے اس کے لئے جہنم، عذاب اور نفاق سے برائت کا اعلان ہے۔ (۲) ’’اللہم وفقنا‘‘

(۱) عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ: یبلغ بہ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: صلاۃ في مسجدي ہذا أفضل من ألف صلاۃ فیما سواہ إلا المسجد الحرام۔ (أخرجہ المسلم، ’’کتاب الصلاۃ: باب فضل الصلاۃ بمسجدي‘‘: ج ۱، ص: ۴۴۶، رقم: ۱۳۹۴)
(۲) عن أنس رضي اللّٰہ عنہ، قال: من صلی في مسجدي أربعین صلاۃ لا تفوتہ صلاۃ کتب لہ برائۃ من النار وبرائۃ من العذاب وبرئ من النفاق۔ قال المنذري في الترغیب وترہیب: روایۃ الصحیح: أخرجہ أحمد في مسندہ والطبراني في الأوسط وفي مجمع الزوائد رجالہ ثقات۔ (محمد أمین الشنقیطي، أضواء البیان في إیضاح القرآن، سورۃ الجن: ۱۸، ج ۸، ص: ۳۳۶؛ )


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص138

answered Sep 17, 2023 by Darul Ifta
...