177 views
مدرسہ میں خواتین کا تعلیم دینا کیسا ہے ؟؟
asked Sep 17, 2023 in مساجد و مدارس by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2578/45-3952

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ بڑا نازک ہے، ایک طرف ان کی دینی تعلیم بھی ضروری ہے دوسری طرف ان کی عفت و عصمت کی حفاظت کا انتظام کامل بھی ضروری ہے۔ اس لئے اولا تو بچیوں کو گھروں میں  کسی خاتون کے ذریعہ تعلیم دینے کی کوشش کی جائے لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو مجبوری میں لڑکیوں کے مدرسہ میں داخل کیاجاسکتاہے جہاں پڑھانے والی خواتین ہوں۔ اور ایسے مدرسے بھی  قائم کئے جاسکتے ہیں ۔  اور اس سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ مدرسہ غیراقامتی ہو کہ لڑکیاں محرم کے ساتھ  پڑھنے جائیں اورمحرم کے ساتھ  گھر واپس آئیں، اور  مردوں سے بالکل اختلاط نہ ہو اور پردہ کا پورا اہتمام رہے۔  اور اگر اقامتی ادارہ کی سخت  ضرورت ہو تو مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس کی گنجائش ہوگی، اور مہتمم وغیرہ سب پر معقول اور مناسب پردہ لازم ہوگا۔ مہتمم نیک طبیعت ہو اور پورے طور چوکنا اور محتاط رہے کہ کہیں کوئی بے احتیاطی نہ ہونے پائے اور کسی فتنے کا دروازہ نہ کھلے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...