56 views
کیا اجماع کا منکر کافر ہے؟
(۱۰۴)سوال:کیا اجماع کا انکار کرنے والا کافر ہوجاتا ہے، کیونکہ قادیانی کے اوپر کفر کا فتوی اجماع امت سے ہے؛ لیکن موجودہ وقت کے اہل حدیث ایک مجلس کی تین طلاق کو تین نہیں مانتے، ایک مانتے ہیں، تو کیا اس لحاظ سے وہ کافر نہیں ہو جاتے، کیونکہ ایک مجلس کی تین طلاق کو تین ماننا بھی چار اماموں اور مجتہدوں کے اجماع سے ثابت ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد صفوا، مرزا پور
asked Sep 18, 2023 in فقہ by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اجماع حجت شرعیہ فرعیہ ہے، اسے ماننا یقینا ضروری ہے لیکن منکر خارج از ایمان نہیں ہے(۲) اور اہل حدیث کو بھی خارج از ایمان کہنا غلط ہے، لیکن قادیانی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کے منکر ہیں؛ اس لیے کافر ہیں۔(۳)

(۲) إجماع الأمۃ موجب للعلم قطعاً کرامۃ علی الدین لانقطاع توہم إجتماعہم علی الضلالۃ الخ۔ (المدخل إلی الفتاوی علی الہندیۃ: ج ۱، ص: ۳۵)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص146

answered Sep 18, 2023 by Darul Ifta
...