36 views
کیا غیر مسلم امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں داخل ہیں؟
(۱۱۸)سوال:کیا غیرمسلم امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت آتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسرائیل، مرزا پور
asked Sep 19, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:غیر مسلم بھی امت محمدیہ کے تحت آتے ہیں، اس حیثیت سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور تبلیغ کے مخاطب وہ بھی ہیں۔ ایسے لوگوں کو امت دعوت کہتے ہیں اور جو مسلم ہیں ان کو امت اجابت کہتے ہیں۔(۱)

(۱) ابن حجر العسقلاني، فتح الباري، ’’باب فضل الوضوء والغر المحجلین‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۶۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص163

answered Sep 19, 2023 by Darul Ifta
...