56 views
سب سے پہلا اجماع کب ہوا؟
(۱۲۲)سوال:براہ کرم مجھے یہ تفصیل سے بتائیں کہ کس خلیفہ کے زمانے میں سب سے پہلا اجماع منعقد ہوا؟
فقط: والسلام
المستفتی: اقبال احمد امین، گجرات
asked Sep 19, 2023 in اجماع و قیاس by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں۔(۱)

(۱) حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:           …سب سے پہلا اجماع جو اس امت میں منعقد ہوا وہ مسیلمہ کذاب کے قتل پر اجماع تھا، جس کا سبب صرف اس کا دعویٰ نبوت تھا، اس کی دیگر گھناؤنی حرکات کا علم صحابہؓ کرام کو اس کے قتل کے بعد ہوا تھا، جیسا کہ ابن خلدون نے نقل کیا ہے۔ (خاتم النبیین مترجم: ص: ۱۹۷)
محمد إدریس کاندھلوی، احتساب قادیانیت: ج ۲، ص: ۱۰۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص166
answered Sep 19, 2023 by Darul Ifta
...