56 views
آپ ﷺ کو خواب میں دیکھنا:
(۱۲۶)سوال:سال گذشتہ گرمی میں ایک رات تقریباً گیارہ بجے میں صوفہ پر بیٹھ کر آنکھیں بند کرکے درود شریف پڑھ رہی تھی، میں سوئی نہ تھی؛ بلکہ صرف آنکھیں بند کئے ہوئے تھی، اتنے میں دیکھتی ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آکر کہتے ہیں ’’پیاری بیٹی اپنا سیدھا  والاہاتھ دو‘‘ میں دیتی ہوں، تو جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں کچھ رکھ کر ہتھیلی کو بند کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب اپنا ہاتھ دھیرے دھیرے کھولو!

جب میں نے ایسا کیا، تو دیکھتی ہوں کہ میرا نام اور جس لڑکے کو میں پسند کرتی ہوں اس کا نام اللہ کے نور سے روشن ہے۔ ان سب حالات میں میری آنکھیں بند تھیں، صوفہ پر بیٹھی تھی، جب میں نے آنکھیں کھولیں، تو وہاں کچھ بھی نہیں تھا، میں بڑے پس وپیش میں ہوں، ہر کوئی کہتا ہے کہ شیطان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں نہیں آ سکتا، جس نے آپ B کو دیکھا اس نے آپ B ہی کو دیکھا، لیکن میرا سوال یہ ہے کہ کیا واقعی مجھے زیارت ہوئی ہے، ان دنوں میں درود شریف بہت زیادہ پڑھ رہی تھی، اور میں مایوس بھی کافی تھی کچھ پریشانیوں کی وجہ سے۔ مجھے بتائیے میں اب کیا کروں؟ میرے لئے دعا بھی کریں کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاؤں۔
فقط: والسلام
المستفتیہ: فاطمہ، گجرات
asked Sep 19, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:آپ نے جو کچھ دیکھا اور جو کچھ لوگو ں سے سنا وہ سچ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں، درود شریف کا ورد کثرت سے کریں، مایوس اور پریشان کن حالات میں اس سے دلوں کو راحت ملتی ہے، اللہ پر بھروسہ رکھئے اور جس میدان میں بھی کامیابی چاہتی ہیں، اس کے لئے پوری کوشش جاری رکھئے، آپ کی مراد ان شاء اللہ ضرور پوری ہوگی، آپ خوش بخت ہیں اور جب تک سنت کو مضبوطی سے تھامے رہیں گی آپ کی خوش بختی قائم رہے گی۔(۱)

(۱) إن أبا ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، قال: سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: (من رآني في المنام فسیراني في الیقظۃ، ولا یتمثل الشیطان بي) قال أبو عبد اللّٰہ:…  قال: ابن سیرین: إذا رآہ في صورتہ۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب التعبیر: باب من رأی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم في المنام‘‘: ج ۲، ص: ۱۰۳۵، رقم: ۶۹۹۳)
عن أبي سعید الخدري، رضي اللّٰہ عنہ: سمع النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: (من رآني فقد رأی الحق، فإن الشیطان لا یتکونني)۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب التعبیر: باب من رأی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘: ج ۲، ص: ۱۰۳۵، رقم: ۶۹۹۷)
{أَلَّذِیْنَ أٰمَنُوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُھُمْ بِذِکْرِ اللّٰہِ ط أَلاَ! بِذِکْرِاللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُہط ۲۸} (سورۃ الرعد: ۲۸)
عن الطفیل بن أبي بن کعب عن أبیہ قال: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا ذہب ثلثا اللیل قام فقال: یآ أیہا الناس أذکروا اللّٰہ أذکروا اللّٰہ جائت الراجفۃ تتبعہا الرادفۃ جاء الموت بما فیہ جاء الموت بما فیہ، قال أبي قلت: یا رسول اللّٰہ إني أکثر الصلاۃ علیک فکم أجعل لک من صلاتي؟ فقال: ما شئت قال: قلت الربع، قال: ما شئت فإن زدت فہو خیر لک، قلت النصف، قال: ما شئت فإن زدت فہو خیر لک، قال: قلت: فالثلثین، قال: ما شئت، فإن زدت، فہو خیر لک، قلت: أجعل لک صلاتي کلہا، قال: إذا تکفي ہمک ویغفرلک ذنبک۔ قال أبو عیسیٰ: ہذا حدیث حسن صحیح۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب صفۃ القیامۃ، باب منہ‘‘: ج ۲، ص: ۱۸۰، رقم: ۲۴۵۷)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص169

answered Sep 19, 2023 by Darul Ifta
...