74 views
عصر کے وقت آسمان میں سفید بادل کا ٹکڑا دیکھنا:
(۱۲۷)سوال:ہمارے ایک ساتھی نے لگ بھگ عصر کے وقت خواب دیکھا کہ وہ کہیں جارہے ہیں اور آسمان میں ایک سفید بادل کا ٹکڑا ظاہر ہوا، اسے دیکھتے ہی ان کا بدن ایک دم ہلکا سا ہوگیا، ان کو اللہ اور رسول کی بات یاد آگئی اور وہ فوراً مسجد میں گھس گئے اور دیکھا کہ اور لوگ بھی مسجد کی طرف آرہے ہیں۔ تعبیر بتائیے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد نجم الدین، گجرات
asked Sep 19, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اس میں نماز کی پابندی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے، اور یہ اطلاع ہے کہ اس کے ذریعہ سے آپ کی ہر طرح سے حفاظت ہوگی۔(۱)

(۱) {وَظَلَّلْنَا عَلَیْکُمُ الْغَمَامَ وَأَنْزَلْنَا عَلَیْکُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰیط کُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰکُمْ ط…وَمَا  ظَلَمُوْنَا وَلٰکِنْ کَانُوْٓا أَنْفُسَھُمْ یَظْلِمُوْنَہ۵۷} (سورۃ البقرۃ: ۵۷)
{وَظَلَّلْنَا عَلَیْکُمُ الْغَمَامَ} وہو السحاب الأبیض، ظللوا بہ في التیہ لیقیہم حر الشمس، کما رواہ النسائي وغیرہ عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہما في حدیث الفتون، قال: ثم ظلل علیہم فيالتیہ بالغمام۔ وقال ابن جریر وآخرون: وہو غمام أبرد من ہذا وطیب، (ابن کثیر، تفسیر ابن کثیر، ’’سورۃ البقرۃ: ۵۷‘‘: ج ۱، ص: ۲۶۶)
قال ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ: {وَظَلَّلْنَا عَلَیْکُمُ الْغَمَامَ} قال: غمام أبرد من ہذا وطلب، وہو الذي یأتي اللّٰہ فیہ في قولہ: {ھَلْ یَنْظُرُوْنَ إِلَّآ أَنْ یَّأْتِیَھُمُ اللّٰہُ فِيْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ} (البقرۃ: ۲۱۰) وہو اللذي جائت فیہ الملائکۃ یوم بدرٍ، قال ابن عباس رضي اللّٰہ عنہما: وکان معہم في التیہ۔ (’’أیضاً‘‘)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص170

answered Sep 19, 2023 by Darul Ifta
...