40 views
خواب میں قبرستان کی زیارت:
(۱۲۸)سوال:میں نے ایک خواب دیکھا، تعبیر جاننا ہے کہ میں نے قبرستان دیکھا، کچھ قبروں پر مکمل ہری گھاس تھی، ایک قبر پر پھول سجا ہوا تھا، پھر میں نے دعا پڑھی ’’السلام علیکم یا أہل القبور یغفراللّٰہ لنا ولکم‘‘ تعبیر بتائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: لقاء الرحمن، اندور
asked Sep 19, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:سائل کو چاہئے کہ مرحومین کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کرے، ہری گھاس سر سبز وشادابی کی علامت ہے، ترقی، امن وعافیت اور پریشانی سے نجات کی طرف اشارہ ہے۔(۱)

(۱) مر النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم علی قبرین فقال إنہما یعذبان وما یعذبان في کبیر، أما ہذا فکان لا یستنزہ من البول، وأما ہذا فکان یمشي بالنمیمۃ، ثم دعا بعسیب رطب فشقہ بإثنین، ثم غرس علی ہذا واحداً وعلی ہذا واحداً، وقال: لعلہ یخفف عنہما ما لم ییبسا۔ (أخرجہ أبوداود، في سننہ، ’’کتاب الطہارۃ: باب الاستبراء من البول‘‘: ج ۱، ص: ۱۷، رقم: ۲۰)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص171

answered Sep 19, 2023 by Darul Ifta
...