52 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
کسی زانی یا فاسق و فاجر شخص کا جنازے کو کندھا دینا کیا مکروہ ہوگا ؟ اور اگر ایسا شخص جنازے کو کندھا دے تو اس کو منع کرنے کا کیا حکم ہے؟
asked Sep 22, 2023 in احکام میت / وراثت و وصیت by ابو اسامہ ملی

1 Answer

Ref. No. 2587/45-4211

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   کسی شخص کا فاجر وفاسق ہونا شرعاً ناپسندیدہ ہے، حکمت وتدبیر کے ساتھ اس کو گناہوں سے بچنےکی ترغیب دینی چاہئے تاہم اگر وہ کسی کی نماز جنازہ میں شرکت کرتا ہے یا جنازہ کو کندھا دیتا ہے تو اس میں شرعاً نہ کوئی قباحت ہے اور نہ کراہت۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 24, 2023 by Darul Ifta
...