34 views
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کن کپڑوں میں غسل وکفن دیا گیا تھا؟
(۳)سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کن کپڑوں میں غسل و کفن دیا گیا تھا؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد افتخار حسین، مظفرنگر
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب غسل دینے کا ارادہ کیا تو حضرات صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین میں اختلاف ہوا کہ کپڑے اتارے جائیں یا نہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے سب پر نیند طاری فرما دی اس میں کسی کہنے والے نے کہا کہ غسل مع کپڑوں کے دیا جائے، تو صحابہ نے مع کپڑوں کے غسل دیا اور پھر تین سوتی کپڑوں میںکفن دیا گیا۔ (۱)

(۱) عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، تقول: لما أراد واغسل النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قالوا: واللّٰہ ما ندري أنجرد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم من ثیابہ کما نجرد موتانا أم نغسلہ وعلیہ ثیابہ، فلما اختلفوا ألقی اللّٰہ علیہم النوم حتی ما منہم رجل إلاوذقنہ في صدرہ، ثم کلمہم من ناحیۃ البیت لا یدرون من ہو أن اغسلوا النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ثیابہ، فقاموا إلی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ  فغسلوہ وعلیہ قمیصہ یصبون الماء فوق القمیص ویدلکونہ بالقمیص دون أیدیہم وکانت عائشۃ تقول: لو استقبلت من أمري ما استدبرت ما غسلہ إلا نسائہ۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الجنائز: باب ستر المیت‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۸، رقم: ۳۱۴۱؛ أبو البرکات عبد الرؤف، أصح السیر: ص: ۶۰۳)

فتاوی دارالعلوم قف دیوبند ج2ص195

answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...