38 views
زہر دیئے جانے کے کتنے سال بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا:
(۴)سوال:ایک مولانا نے اپنے بیان میں فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک عورت نے زہر دیا تھا، تو اس واقعہ کے کتنے سال کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ شفیق احمد، سہارنپور
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:سلام بن مشکم کی بیوی زینب بنت الحارث نے ایک بکری کے گوشت میں زہر ملاکر غزوہ خیبر کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گوشت پیش کیا  تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے اٹھا کر کچھ گوشت منہ میں ڈالا، مگر معلوم ہوگیا، بعض روایات سے معلوم ہوا کہ گوشت نے کہہ دیا کہ میرے اندر زہر ملا ہوا ہے،(۱) تو آپ نے اس کو تھوک دیا، اس واقعہ کے تین سال بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا۔(۲)

(۱) کان جابر بن عبد اللّٰہ یحدث أن یہودیۃ من أہل خیبر سمت شاۃ مصلیۃ، ثم أہدتہا لرسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فأخذ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الذراع فأکل منہا وأکل رہط من أصحابہ معہ، ثم قال لہم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ارفعوا أیدیکم وأرسل رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إلی الیہودیۃ فدعاہا، فقال لہا: أسممت ہذہ الشاۃ قالت الیہودیۃ: من أخبرک قال: أخبرتني ہذہ في یدي للذراع، قالت: نعم، قال: فما أردت إلی ذلک قالت: قلت: إن کان نبیا فلن یضرہ وإن لم یکن نبیا استرحنا منہ، فعفا عنہا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ولم یعاقبہا وتوفي بعض أصحابہ الذین أکلوا من الشاۃ، واحتجم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم علی کاہلہ من أجل الذي أکل من الشاۃ حجمہ أبو ہند بالقرن والشفرۃ وہو مولی لبني بیاضۃ من الأنصار۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’أول کتاب الدیات، باب في من سقی رجلاً سماء‘‘: ج ۲، ص: ۶۲۰رقم: ۴۵۱۰)
(
۲) أبوالبرکات عبد الرؤف، أصح السیر: ص: ۲۷۴۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص196

answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...