35 views
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات:
(۵)سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ خصوصیات کون کون سی ہیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں آنے کے بعد عطا ہوئی تھیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالقیوم صاحب، کھتولی
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:چند خصوصیات ذکر کی گئی ہیں:
(۱) بوقت پیدائش آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم اطہر نجاست وگندگی سے بالکل پاک صاف تھا۔
(۲) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سجدہ کی حالت میں انگشت شہادت کا آسمان کی جانب اٹھائے ہوئے ہونا۔
(۳) ولادت کے وقت آپ کی والدہ محترمہ کا ایسے نور کو دیکھنا جس کی روشنی سے کسریٰ کے محلات نظر آگئے۔(۱)
(۴) گہوارے میں فرشتوں کا جھونکا دینا۔(۲)
(۵) گہوارے میں کلام کرنا(۳) جب کہ یہ دوسرے انبیاء کی بھی خصوصیت ہے، حضرت تھانوی قدس سرہ نے بیالیس خصوصیات تحریر فرمائی ہیں، تفصیل کے لئے دیکھئے۔ ’’نشرالطیب: ص: ۱۸۴‘‘۔

(۱) إن آمنۃ بنت وہب قالت: لما فصل مني تعني النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم خرج معہ نور أضاء لہ ما بین المشرق والمغرب، ثم وقع إلی الأرض معتمداً علی یدیہ، ثم أخذ قبضۃ من التراب فقبضہا ورفع رأسہ إلی السماء۔ (القسطلاني: ج ۱، ص: ۱۲۷؛ فرحۃ اللبیب: ص: ۱۰۹)
ورأیت حین حملت بہ أنہ خرج منہا نور رأت بہ قصور بصری من أرض الشام۔ (سیرۃ نبویہ لابن ہشام: ص: ۱۴۶؛ فرحۃ اللبیب: ص: ۱۱۲)
(۲) وذکر ابن سبع في الخصائص أن مہدہ کان یتحرک بتحریک الملائکۃ وإن کلاماً تعلم بہ أن قال: اللّٰہ أکبر کبیراً والحمد للّٰہ کثیرا۔ (السیوطي،  خصائص الحبیب؛ وفرحۃ اللبیب: ص: ۱۲۳)
(۳) أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم تکلم أوائل ما ولد۔ فتح الباري لابن حجر۔ (فرحۃ اللبیب: ص: ۱۱۶)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص197

answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...