542 views
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین، دادا، دادی، نانا، نانی کے نام کیا کیا تھے؟
(۶)سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین، دادا، دادی، نانا، نانی کے نام کیا کیا تھے؟
فقط: والسلام
المستفتی: فرید الدین، کاسگنج
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد ماجد کانام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ تھا، دادا کا نام عبدالمطلب اور دادی کا نام فاطمہ بنت عمر تھا، نانا کا نام وہب اورنانی کا نام مبرہ بنت عبدالعُزیٰ تھا۔ (۱)

(۱) أبو البرکات، أصح السیر، ’’نسب رسول اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم‘‘: ص: ۷۷؍ یا ص: ۸۰)
سلسلۂ نسب یہ ہے محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب الخ۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، مصنفہ علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ؛ علامہ شبلی نعمانی رحمۃ اللہ علیہ۔
وہب بن عبد مناف کی صاحبزادی جن کا آمنہ تھا۔ ج ۱، ص: ۱۰۸
۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص198

answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...