41 views
حضرت آمنہ کی قبر کا دہلی میں ہونا:
(۷)سوال:بعض حضرات کا کہنا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ محترمہ حضرت آمنہ کی قبر دہلی میں ہے اور اس کو شہید کردیا گیا، کیا یہ بات صحیح ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: معراج الدین، کشمیر
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ بات بلا تحقیق اور غلط ہے؛ بلکہ آپ کی والدہ ماجدہ کا انتقال مدینہ سے واپسی پر مقام ابواء میں ہوا، جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چھ سال کی ہوئی تو مدینہ سے واپس آتے ہوئے مقام ابواء میں آپ کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہو گیا۔(۱) اور وہیں مدفون ہوئیں ام ایمن رضی اللہ عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر مکہ مکرمہ آئیں۔(۲)

(۱) ابو البرکات عبد الرؤف، اصح السیر ،ص: ۲۸۔
(۲) سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم: ج ۱، ص: ۱۱۲؛ مصنفہ: علامہ سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ؛ علامہ شبلی نعمانی رحمۃ اللہ علیہ۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص198
answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...