88 views
ہجرت کے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کون سے صحابی تھے
اور مدینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے میزبان کون تھے؟
(۱۰)سوال:ہجرت کے وقت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رہبری کرنے والے اور اونٹنی کو لے جانے والے کون صحابی تھے اور مدینہ طیبہ میں سب سے پہلے میزبان کون تھے؟
فقط: والسلام
المستفتی: صوفی امداد حسین، مظفرنگر
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ہجرت کے وقت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے اور نکیل پکڑ کر اونٹنی کو چلانے والے آپ ہی تھے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے میزبانِ اول حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ تھے ان کو اول میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ (۱)

(۱) أبو البرکات عبد الرؤف، أصح السیر: ۱۳۶۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص201
answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...