39 views
کعبہ کی چابی:
(۱۳)سوال:مکہ مکرمہ کے موقع پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ شریف کی چابی لے کر کس کو دی، کیا پہلے ہی متولی کو دی یا کسی دوسرے آدمی کو؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالتواب مظاہری
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ شریف کی چابی اس پہلے ہی متولی ومنتظم کو دیدی تھی، جن کا نام عثمان بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ تھا اور ان کے لئے دعا بھی فرمائی تھی کہ ’’خالدۃ تالدۃ‘‘ یعنی آپ کے پاس یہ چابی ہمیشہ ہمیشہ رہے گی۔(۱)

(۱) دخل رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم البیت وصلی فیہ رکعتین فلما خرج سألہ العباس أن یعطیہ المفتاح وأن یجمع لہ بین السقایۃ والسدانۃ فأنزل اللّٰہ ہذہ الأیۃ فأمر رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم علیا أن یرد المفتاح إلی عثمان ویعتذر إلیہ۔ (’’تفسیر الخازن سورۃ النساء: ۵۸‘‘: ج ۱، ص: ۳۹؛ ومحمد ثناء اللّٰہ پاني پتي، تفسیر المظہري، ’’سورۃ النساء: ۵۸‘‘؛ ج ۲، ص: ۱۴۷)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص203

answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...