40 views
براق کی شکل وصورت کیسی تھی؟
(۱۵)سوال:آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جس سواری پر شب معراج میں سفر فرمایا اس  سواری کی شکل وصورت کیسی تھی اور کیا نام تھا اور آج کل بازاروں میں جو کیلنڈر ہوتے ہیں ان پر براق النبی لکھا ہوا ہے۔ کیا وہ صحیح ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: کریم الدین، کھتولی
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:شب معراج کی سواری کا نام براق تھا، جس کی جسامت کے بارے میں صرف اتنا منقول ہے کہ وہ گدھے سے بڑا اور خچر سے چھوٹا تھا (۱)، آج کل جو شکل اس کی کیلنڈر پر ملتی ہے، اس کی کوئی اصل وحقیقت نہیں ہے؛ اس لئے ان کا گھر میں رکھنا بھی درست نہیں ہے۔

(۱) وأتیت بدابۃ أبیض، دون البغل وفوق الحمار: البراق۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’باب ذکر الملائکۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۵۵، رقم: ۳۲۰۷)
ثم أتیت بدابۃ أبیض یقال لہ البراق فوق الحمار ودون البغل یقع خطوہ عند أقصی طرفہ فحملت علیہ۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: باب الإسراء برسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۹، رقم: ۱۶۴)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص206

answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...