103 views
قریش کے معنی اور حقیقت:
(۱۸)سوال:قریش کے کیا معنی ہیں اور قریش کا لفظ خاندانِ رسول کو ملا ہے یا رسول اللہ کو اس کی تفصیل کونسی کتاب میں ہے میرے پاس بہت سی کتب ہیں، مگر کسی میں نہیں ملا۔
فقط: والسلام
المستفتی: حاجی عبدالحمید، ایم پی
asked Sep 23, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قریش ایک بحری جانور ہے جو اپنی قوت کی وجہ سے سب جانوروں پر غالب رہتا ہے وہ جس جانور کو چاہتا ہے کھا لیتا ہے، مگر اس کو کوئی نہیں کھا سکتا ہے، اسی طرح قریش بھی اپنی شجاعت اور بہادری کی وجہ سے سب پر غالب رہتے ہیں کسی سے مغلوب نہیں ہوتے اس لیے قریش کے نام سے موسوم ہوئے (۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان اگرچہ ’’أبا عن جد‘‘ معزز اور ممتاز چلا آتا تھا، لیکن جس شخص نے اس خاندان کو قریش کے لقب سے ممتاز کیا وہ نضر بن کنانہ تھے، بعض محققین کے مطابق قریش کا لقب سب سے پہلے فہر کو ملا اور انہی کی اولاد قریشی ہے۔
نضر کے بعد فہر اور فہر کے بعد قصی بن کلاب نے نہایت عزت واحترام حاصل کیا، قصی نے بڑے بڑے نمایاں کام کیے، قصی کی چھ اولاد تھیں، ان میں ایک عبد مناف تھے، قصی کے بعد قریش کی ریاست عبد مناف نے حاصل کی اور انہی کا خاندان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص خاندان ہے۔ تفصیل کے لیے سیرت مصطفی اور سیرت النبی کا مطالعہ کریں۔(۱)

(۲)ادریس کاندھلویؒ، سیرت المصطفیٰ: ج ۱، ص: ۲۵۔
(۱) علامہ سیّد سلیمان ندویؒ، سیرت النبی: ج ۱، ص: ۱۰۶؛ والعیني، عمدۃ القاري شرح صحیح البخاري: ج ۷، ص: ۴۸۶۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص209

answered Sep 23, 2023 by Darul Ifta
...