44 views
فتح مکہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج میں تاخیر کیوں کی؟
(۱۹)سوال:فتح مکہ ۸ھ میں ہوا اور حجۃ الوداع آپ نے ۱۰ھ میں کیا یہ دوسال کی تاخیر کی کیا وجہ ہوئی؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد فاروق شیخ، راجستھان
asked Sep 24, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:صحیح قول کے مطابق حج ۹ھ میں یا اس کے بعد فرض ہوا(۲) اور فرض ہونے کے بعد جیسا کہ تمام احکام الٰہی کے متعلق آپ کی سیرت شاہد ہے، فوراً وقتِ حج آنے پر آپ نے حج ادا کیا؛ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی تاخیر نہیں کی۔(۳)

(۲) قال القاضي عیاض: وإنما لم یذکر الحج لأن وفادۃ عبد القیس کانت عام الفتح ونزلت فریضۃ الحج سنۃ تسع بعدہا علی الأشہر۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، شرح مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الإیمان: ج ۱، ص: ۹۰، رقم: ۱۷)
إنہ علیہ السلام حج سنۃ عشر وفریضۃ الحج کانت سنۃ تسع۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الحج‘‘: ج ۲، ص: ۴۱۴)
(۳) ابوالبرکات، اصح السیر: ص: ۵۲۵۔


 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص210

answered Sep 24, 2023 by Darul Ifta
...