43 views
کیا دیگر انبیاء کرام پر وحی غیر عربی میں نازل ہوتی تھی؟
(۲۲)سوال:ایک شخص کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی عربی زبان میں اترتی تھی۔ اور اس سے پہلے کے انبیاء کرام اپنی زبان میں عربی کا ترجمہ کرتے تھے اور سمجھاتے تھے، تو یہ وحی تو نہ ہوئی؛ بلکہ ترجمہ ہوا، اس کا مسئلہ کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ابراہیم، گورکھپور
asked Sep 24, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:{وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِہٖ لِیُبَیِّنَ لَھُمْ ط}(۱) قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے جو نبی اور رسول بھیجا ہے اس کو اس کی قوم کی زبان دے کر بھیجا، تاکہ وہ اپنی قوم کو تبلیغ کرسکے اور اسی زبان میں اس کو وحی دے کر بھیجا گیا جس زبان کو وہ جانتے تھے، چنانچہ بعض رسولوں اور نبیوں کو عربی زبان میں اور بعض کو سریانی زبان میں وحی بھیجی گئی؛ کیونکہ وہ اس کو جاننے والے تھے اور وہی زبان ان کی قوم کی زبان تھی ورنہ نبی اور رسول کا تخاطب بے کار ہو جاتا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف عربی زبان میں وحی بھیجی جو قرآن پاک کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔(۲)

(۱) سورۃ الإبراہیم: ۴۔
(۲) {نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْأَمِیْنُہلا ۱۹۳عَلٰی قَلْبِکَ لِتَکُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ ہلا ۱۹۴ بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِیْنٍ ہط۱۹۵} (سورۃ الشعراء: ۱۹۵)
{فَإِنَّمَا یَسَّرْنٰہُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِہِ الْمُتَّقِیْنَ وَتُنْذِرَ بِہٖ قَوْمًا لُّدًّاہ۹۷} (سورۃ المریم: ۹۸)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص213

answered Sep 24, 2023 by Darul Ifta
...