197 views
حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے کی نسل:
(۲۵)سوال:حضرت نوح علیہ السلام کے کس بیٹے کی نسل دنیا کے کس علاقے کے لوگ ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شاہ نواز، خاں میرٹھ
asked Sep 24, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت نوح علیہ السلام کے تین لڑکے تھے حام، سام، یافث۔ حام کی اولاد افریقی ممالک کے لوگ اور بعض نے ہندوستان کے باشندے مراد لئے ہیں اور سام کی اولاد اہل عرب، روم اور فارس کے لوگ ہیں اور یافث کی اولاد میں یاجوج ماجوج اور ترک، منگول وغیرہ ہیں۔ (۱)

(۱) مفتي محمد شفیع العثمانيؒ، معارف القرآن: ج ۷، ص: ۴۴۴۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص218
answered Sep 24, 2023 by Darul Ifta
...