30 views
عصاء موسیٰ کی خصوصیات کیا تھیں؟
(۲۹)سوال:عصاء موسیٰ کی خصوصیات کیا تھیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اخلاق، بنگلہ دیش
asked Sep 24, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:عصاء موسیٰ کی خصوصیات حسب ذیل لکھی جاتی ہیں، جو جلالین شریف میں ہیں:
(۱) جب حضرت موسیٰ علیہ السلام سفر میں ہوتے تو یہ لاٹھی آپ سے باتیں کرتی تھی اور چلتی تھی۔
(۲) جب آپ کو بھوک ستاتی اور کوئی چیز کھانے کو نہ ملتی تھی عصاء کو تو زمین پر مارتے تو زمین سے ایک دن کا کھانا نکل جاتا تھا، آپ اس کو نوش فرمالیتے تھے۔
(۳) جب پیاس لگتی تو آپ اس عصاء کو زمین میں گاڑ دیتے وہاں سے پانی ابلتا تھا، جب اٹھا لیتے، تو خشک ہوجاتا تھا۔
(۴) جب پھل کھانے کی خواہش ہوتی، تو آپ عصاء کو زمین پر گاڑ دیتے تو یہ درخت بن جاتا پتے آجاتے اور پھل آجاتے۔
(۵) کنویں سے پانی نکالنے کی ضرورت پیش آتی، تو کنویں کی گہرائی کے مطابق اس عصاء کی لمبائی ہوجاتی اور اس میں دو شاخیں تھیں جو ڈول کا کام دیتیں جو پانی بھر لاتی تھیں۔
(۶) رات کے وقت اس میں روشنی پیدا ہو جاتی۔
(۷) جب کوئی دشمن سامنے آتا تو یہ عصا اس سے خود بخود لڑ کر اس پر غالب آجاتا۔ (۱)

(۱) جلال الدین السیوطي، تفسیر جلالین: ج ۱، ص: ۴۰۷۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص221
answered Sep 24, 2023 by Darul Ifta
...