380 views
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کتنی شادیاں کیں اور ان سے کتنی اولاد ہوئیں؟
(۳۱)سوال:حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کتنی عورتوں سے شادی کی اور ان سے کتنی اولاد پیدا ہوئی تھیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مفتی عرفان خان، جوجھار پور، سنت کبیر نگر
asked Sep 24, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سب سے پہلے حضرت سارہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی تھی۔ ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی کہ حضرت ھاجرہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا ان سے حضرت اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے ۔ اس کے بعد حضرت سارہ رضی اللہ عنہا سے بھی حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہ السلام پیدا ہوئے۔(۲)
ان دونوں بیویوں کی وفات کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام نے قطورا بنت یقطن سے شادی کی ان سے چھ اولاد ہوئیں جن کے نام یہ ہیں:
(۱) یقشان (۲) زمران (۳) مدین (۴) مدان (۵) نشق (۶) سو۔
اور قطورا کی وفات کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حجون بنت اہیر سے شادی کی تھی۔(۱)

(۲) قیل کانت ہاجر جاریۃ ذات ہیئۃ فوہبتہا سارۃ لإبراہیم، وقالت: خذہا لعل اللّٰہ یرزقک منہا ولدا، وکانت سارۃ قد منعت الولد حتی أسنت فوقع إبراہیم علی ہاجر فولدت إسماعیل فلما ولد إسماعیل حزنت سارۃ حزنا شدیدا فوہبہا اللّٰہ إسحاق۔ (أبو الحسن الجزري، الکامل في التاریخ: ج۱، ص ۹۴)
(۱) ’’أیضاً‘‘:


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص223

answered Sep 24, 2023 by Darul Ifta
...