109 views
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کتنے سال زندہ رہیں گے اور ان کا مدفن کہاں ہوگا؟
(۳۲)سوال:حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں تشریف لانے کے بعد، دنیا میں کتنے سال تک زندہ رہیں گے اور ان کا مدفن کہاں ہوگا۔
فقط: والسلام
المستفتی: مطیع الحق ، گجرات
asked Sep 24, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں تشریف لاکر پینتالیس سال دنیا میں زندہ رہیں گے اور میرے مقبرے کے قریب دفن ہوں گے اور قیامت کے دن میں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام ساتھ ہی قبر سے اٹھیں گے۔
یہ حدیث علامہ ابن جوزی نے عقائد نفس میں ذکر کی ہے۔ (۲)

(۲) مشکوٰۃ المصابیح،: ج۲، ص ۴۸۰؛ وحاشیہ جلالین: ج ۱، ص ۵۲۔
عن عبد اللّٰہ بن عمرو رضي اللّٰہ عنہما، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ینزل عیسیٰ ابن مریم إلی الأرض فیتزوج ویولد لہ ویمکث خمسا وأربعین سنۃ ثم یموت فیدفن معي في قبري فأقوم أنا وعیسیٰ ابن مریم في قبر واحد بین أبي بکر وعمر، رواہ ابن الجوزي في کتاب الوفاء۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الفتن: باب نزول عیسیٰ علیہ السلام، الفصل الثالث‘‘: ج۲، ص ۴۸۰، رقم: ۵۵۰۸)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص223

answered Sep 24, 2023 by Darul Ifta
...