35 views
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک کا فاصلہ کتنا ہے؟
(۳۳)سوال:حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک کتنے سال کا فاصلہ ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ محمد یامین، دیوبند
asked Sep 24, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت موسیٰ علیہ السلام سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک ایک ہزار نوسو پچھتر سال عرصہ گزرا ہے۔(۱)

(۱) بین یدي قلبي من التوراۃ أي وہي کتاب موسیٰ وکان بینہ وبین عیسیٰ ألف وتسعمائۃ وخمس وسبعون سنۃ وأول أنبیاء بني إسرائیل یوسف وآخرہم عیسیٰ۔ (حاشیۃ جلالین: ج ۲، ص:۵۱)
اور ابن عساکر نے ایک ہزار نو سو پچیس سال کا فاصلہ بیان کیا ہے۔
ومن موسیٰ إلی داؤد خمسمائۃ سنۃ وتسعۃ وستون سنۃ ومن داؤد إلی عیسیٰ ألف وثلاث مائۃ سنۃ وست وخمسون سنۃ۔ (تاریخ مدینہ دمشق: ج ۱، ص: ۴۰)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص224

answered Sep 24, 2023 by Darul Ifta
...