33 views
السلام علیکم حضرت  مفتیان اکرام سے سوال ہے کہ غیر مسلم کے چومن کی دکان میں کھانا کیسا ہے جبکہ وہ مرغی کو حلال طریقے سے ذبہ نہیں کرتے جو کہ ایسے گوشت کی استعمال حرام ہے اور گوشت کتنا ہی دھو دیا جائے وہ ناپاک ہی رہے گا جیسا کہ یہ مسئلہ فتاوی دارعلوم دیوبند میں لکھا ہے اب جب ناپاک  گوشت کے ساتھ چکن چومن بنایا جائے گا تو جس میں بنایا جا رہا ہے وہ چیزیں ناپاک ہوگی بنانے میں تیل بھی شامل ہوتا ہے وہ بھی ناپاک ہوگا تو باقی جو چیزیں جو اس میں بنایا جائے گا وہ بھی ناپاک ہوگا تو اب یہ بتائیں کہ ایسے دکان میں کھانا کیسا ہے جزاک اللہ
asked Sep 25, 2023 in اسلامی عقائد by Muslimah

1 Answer

Ref. No. 2601/45-4124

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    جس جانور کو حلال طریقہ پر ذبح نہ کیا گیا ہو وہ نجس  اور  ناپاک ہے۔ جس برتن میں اور جس تیل میں اس کو پکایاجائے گا وہ بھی ناپاک ہوجائے گا۔ اگر اسی ناپاک تیل میں پھرسبزی یا  سالن پکایاگیا تو وہ بھی نجس ہوگا اس کاکھانا جائز نہیں ہوگا۔ اس لئے جس ہوٹل کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہو کہ وہاں مردار کا گوشت پکایاجاتاہے وہاں گوشت کے علاوہ بھی کوئی چیز کھانا درست نہیں ہے۔

قُل لاَّ أَجِدُ فِي مَا أُوْحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلاَّ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْـزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (سورۃ الانعام 6/145)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 7, 2023 by Darul Ifta
...