36 views
وہ کونسے انبیائؑ ہیں جن کے نام پیدائش سے قبل اللہ تعالیٰ نے رکھ دئے تھے؟
(۴۳)سوال:وہ کونسے انبیاء علیہم السلام ہیں جن کے نام پیدائش سے قبل اللہ تعالیٰ نے رکھ دئے تھے؟
فقط: والسلام
المستفتی: قاری محترم صاحب، دہرادون
asked Sep 26, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:پانچ نبیوں کے نام ان کی پیدائش سے قبل رکھے گئے ہیں:
(۱) نبی آخرالزماں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کہ ارشاد باری {مبشرا برسول یأتي من بعدي، إسمہ أحمد}(۲)

(۲) حضرت یحییٰ علیہ السلام جن کا ذکر قرآن پاک میں {یٰزکر یا إنا نبشرک بغلام إسمہ یحیی}(۱)
(۳) حضرت عیسیٰ علیہ السلام جن کا ذکر قرآن پاک میں {بکلمۃ منہ اسمہ المسیح عیسی ابن مریم}(۲)
(۴) حضرت اسحاق علیہ السلام۔ (۵) حضرت یعقوب علیہ السلام۔
جن کا ذکر قرآن پاک میں ہے {فبشرناہ بإسحاق ومن وراء إسحاق یعقوب}(۳)

(۲) {وَإِذْ قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ ٰیبَنِیْٓ إِسْرَآئِیْلَ إِنِّيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ إِلَیْکُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَيَّ مِنَ التَّوْرٰئۃِ وَ مُبَشِّرًام بِرَسُوْلٍ یَّأْتِيْ مِنْ م بَعْدِی اسْمُہٗٓ أَحْمَدُط فَلَمَّا جَآئَھُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْاھٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ ہ۶ } (سورۃ الصف: ۶)
(۱) {ٰیزَکَرِیَّآ إِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلٰمِ نِ اسْمُہٗ یَحْیٰی لا لَمْ نَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ  قَبْلُ سَمِیًّاہ۷ } (سورۃ مریم: ۷)
(۲) {إِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓئِکَۃُ یٰمَرْیَمُ إِنَّ اللّٰہَ یُبَشِّرُکِ بِکَلِمَۃٍ مِّنْہُ صلے ق اسْمُہُ الْمَسِیْحُ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ وَجِیْھًا فِي الدُّنْیَا وَالْأٰخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَہلا  ۴۵} (سورۃ آل عمران: ۴۵)

(۳) {وَامْرَاَتُہٗ قَآئِمَۃٌ فَضَحِکَتْ فَبَشَّرْنٰھَا بِإِسْحٰقَ لا وَمِنْ وَّرَآئِ إِسْحٰقَ یَعْقُوْبَہ۷۱} (سورۃ ہود:۱ ۷)
الإتقان: ج ۲، ص: ۳۴۹۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص231
 

answered Sep 26, 2023 by Darul Ifta
...