41 views
بعض ازواج مطہرات کو ماں ماننے سے انکار کرنا:
(۴۴)سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو اگر کوئی شخص ماں ماننے سے انکار کرے یا بعض کو ماں مانتا ہے، بعض کو ماں نہیں مانتا، تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: توکل، مہاراشٹر
asked Sep 26, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قرآن کریم کی آیت ہے {وأزواجہ أمہاتہم}(۴) اس آیت میں صراحت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات مؤمنوں کی مائیں ہیں اور حضرت خدیجہ ودیگر ازواج کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہونا مشہور احادیث سے ثابت ہے
 اس لئے صورت مسئولہ میں قرآن کی صراحت کی بنا پر مذکورہ شخص ایمان کے دائرہ سے خارج ہوگیا ان پر تجدید ایمان وتجدید نکاح ضروری ہے۔(۱)

(۴) سورۃ الأحزاب: ۸۔
(۱)وقولہ: {وأزواجہ أمہاتہم} قال الطبري: وحرمۃ أزواجہ حرمۃ أمہاتہم علیہم في أنہن یحرم علیہن نکاحہن من بعد وفاتہ، کما یحرم علیہم نکاح أمہاتہم۔ (محمد طبري، جامع البیان في بیان تأویل القرآن، ’’سورۃ الأحزاب‘‘: ج ۲۰، ص: ۲۰۹)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص231

answered Sep 26, 2023 by Darul Ifta
...