36 views
حفظ قرآن کو پختہ اور مضبوط رکھنے کےلیے ایک حافظ کا دوسرے حافظ کو اوابین یا نفل نماز میں جماعت سے مواظبت کے ساتھ سننا سنانا کیسا ہے ؟


اور یہ جواب تحریری شکل میں دارالافتاء کی مہر کے ساتھ ہو تو بہتر ہے
asked Sep 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by عبداللہ
reshown Oct 18, 2023 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 2581/45-3946

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  نوافل کی جماعت تداعی کے ساتھ مکروہ ہے، اور دولوگوں میں تداعی کا تحقق نہیں ہوتاہے، اس لئے  اوابین ، تہجد یا کسی اور نفل نماز میں ایک حافظ دوسرے کو جماعت میں قرآن سنائے  تاکہ قرآن پختہ ہوجائے اور رمضان میں تراویح پڑھانے میں سہولت ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 18, 2023 by Darul Ifta
...