29 views
السلامُ علیکُم ورحمةالله برکاتہ مفتی صاحب.
تبلیغی جماعت والے گشت کے لئے آۓ اور بندے کو کہے کہ "مسجد میں دین کی بات ہوگی شامل ہوئیگا "اس پر بندے کا یہ کہنا کہ "دین کی باتیں تو ہر وقت سنتے ہی رہتے ہیں" تو کیا بندے کا اس طرح ان کو جواب دینا درست ہوگا ؟ جبکہ وہ بندہ دین کی باتیں سنتا ہے صرف تبلیغ سے نہیں جڑا ہے.
asked Sep 28, 2023 in اسلامی عقائد by Shabab Ahmad

1 Answer

Ref. No. 2592/45-4091

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    مذکورہ جملہ کہنا دینی باتوں کے استخفاف کے طور پر نہیں ہے، بلکہ دین کی باتوں کا کثرت سے سننا و سنانا بتانا ہے، نیز  دین کی باتوں کا کسی خاص انداز سے سننے سنانے کو لازم سمجھنے پر رد بھی ہوسکتاہے، اس لئے محض اس جملہ کی وجہ سے کوئی گناہ نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 13, 2023 by Darul Ifta
...