41 views
اہل حدیث کے اختلاف کی حیثیت:
(۱)سوال:غیر مقلد (اہل حدیث) کے متعلق تفصیل مطلوب ہے، کیا یہ اپنے دعووں میں صحیح ہیں؟ جب کہ بہت سارے اختلافات ہم جیسوں کے علم میں ہیں، سورۂ فاتحہ کا نماز میں پڑھنا، ڈاڑھی کی مقدار، سنت چار رکعت والی کوئی نماز، عمرہ کے تعلق سے کہتے ہیں کہ پہلے عمرہ کے بعد دوبارہ مسجد عائشہ سے عمرہ صحیح نہیں ہوتا، نماز میں رفع یدین اور ہاتھوں کا باندھنا، وغیرہ وغیرہ۔
فقط: والسلام
المستفتی: عتیق احمد، کرناٹک
asked Sep 28, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:غیر مقلدین ائمہ اربعہ میں سے کسی کی تقلید نہیں کرتے، بلکہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم قرآن وحدیث سے خود مسائل کو سمجھتے ہیں، ظاہر ہے کہ ائمہ اربعہ نے قرآن کریم اور احادیث مقدسہ میں مہارت کے بعد انہیں سے مسائل کی تخریج فرمائی ہے، اور انہیں آج کے لوگوں کے مقابلہ زیادہ ہی علم تھا، تقلید کا انکار کرنے والے گویا خود ہی مجتہد ہیں، اور متعدد مسائل میں اختلاف کرتے ہیں، ان باتوں پر اعتماد درست نہیں، تفصیل وتحقیق کے لئے مطالعہ غیر مقلدیت مؤلفہ مولانا صفدر خاں صاحب کا مطالعہ مفید ہوگا۔(۱)

(۱) أہل الحق منہم أہل السنۃ والجماعۃ المنحصرون بإجماع من یعتد بہم في الحنفیۃ والشافعیۃ والمالکیۃ والحنابلۃ، وأہل الہواء منہم غیر المقلدین یدعون اتباع الحدیث وأني لہم ذلک۔ (أشرف علي التھانوي، مأۃ دروس: ص: ۲۸)
فإن أہل السنۃ قد افترق بعد القرون الثلاثۃ أو الأربعۃ علی أربعۃ مذاہب ولم یبق مذہب في فروع المسائل سوی ہذہ الأربعۃ فقد انعقد الاجماع المرکب علی بطلان قول مخالف کلہم وقدقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لا یجتمع أمتي علی الضلالۃ، وقال اللّٰہ تعالیٰ: {وَیَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَھَنَّمَ ط وَسَآئَ تْ مَصِیْرًاہع ۱۱۵} (محمد ثناء اللّٰہ پانی پتیؒ، تفسیر المظہري؛ ’’سورۃ آل عمران: ۶۴‘‘ ج ۱، ص: ۶۴)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص247

answered Sep 28, 2023 by Darul Ifta
...