51 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ہذا میں کہ ہمارے یہاں ایک تنظیم ہے جس کا کام یہ ہے کہ وہ ہندو مذہب کی کتابوں سے کچھ منتر یاد کرتے ہیں اور مندروں میں جا کر اس منتر کو پڑھ کر لوگوں کے سامنے اس کا مطلب بتاتے ہیں اور لوگوں کو توحید کی دعوت دیتے ہیں(یہ ان کا دعویٰ ہے) تو اس طرح کا کام از روئے شرع کیا حکم رکھتا ہے اور اس طرح منتر پڑھنے والوں کے ایمان کا کیا حکم ہے ۔

براہ مہربانی جواب مرحمت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں جزاکم اللہ خیرا کثیرا
المستفتی مفتی محمد خالد مفتاحی و قاسمی
asked Sep 30, 2023 in اسلامی عقائد by Mohammed khalid
reshown Dec 7, 2023 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 2596/45-4095

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   اگر کوئی قانونی دشواری نہ ہو تو مذکورہ طریقہ پر دعوت کا کام کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ غیروں کی کتابوں سے اقتباسات لے کر  اپنی بات  کو مؤثر انداز میں پیش کرنا اور انسانیت اور حسن معاشرت  کی دعوت دینا درست ہے۔ اس طرح لوگوں تک اپنی بات پہونچانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لہذا مذکورہ حضرات کا ایمان درست ہے ، اس میں کوئی خرابی پیدا نہیں ہوئی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 14, 2023 by Darul Ifta
...