44 views
کیا گشت کرنے پر سات لاکھ نوافل کا ثواب ملتا ہے؟
(۱)سوال:ایک واعظ نے اپنے وعظ میں کہا کہ دین کے راستہ میں گشت کرنا، نفل پڑھنے سے ساٹھ لاکھ زیادہ ثواب ملتا ہے اور حرم شریف میں دو رکعت نماز پڑھنے پر ایک لاکھ کا ثواب ملتا ہے، کیا کسی حدیث سے اس کا ثبوت ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عمر رضاء ، سنت کبیر نگر
asked Oct 3, 2023 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایسی کوئی حدیث نظر سے نہیں گذری، ہاں جہاد فی سبیل اللہ سے متعلق اس طرح کی کچھ احادیث ملتی ہیں۔ بعض اہل جماعت ان روایات کو مروجہ تبلیغ کی جانب منسوب کر لیتے ہیں یہ مناسب نہیں ہے، مگر اللہ تعالیٰ سے ثواب میں اضافے کی امید رکھنی چاہئے، لیکن مذکورہ تقابل جہالت ہے اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔(۱)

(۱) عن سہل بن معاذ عن أبیہ رضي اللّٰہ عنہما، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن الصلاۃ والصیام والذکر یضاعف علی النفقۃ في سبیل اللّٰہ بسبع مائۃ ضعف۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الجہاد: باب تضعیف الذکر في سبیل اللّٰہ‘‘: ج ۱، ص: ۳۳۸)
وعن علي وأبي الدرداء وأبي ہریرۃ وأبي أمامۃ وعبد اللّٰہ بن عمر وجابر بن عبد اللّٰہ وعمران بن حصین رضي اللّٰہ عنہم أجمعین کلہم یحدث عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ قال: من أرسل نفقۃ في سبیل اللّٰہ وأقام في بیتہ، فلہ بکل درہم سبعمائۃ درہم ومن غزا بنفسہ في سبیل اللّٰہ وأنفق في وجہہ ذلک، فلہ بکل درہم سبعمائۃ ألف درہم۔ ثم تلا ہذہ الآیۃ: {واللَّہُ یُضاعفُ لمنْ یشائُ}۔ رواہ ابن ماجہ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الجہاد: الفصل الثالث‘‘: ج ۲، ص: ۳۳۵)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص297

answered Oct 3, 2023 by Darul Ifta
...