104 views
گشت کر کے نماز پڑھنے پرسات لاکھ نمازوں کا ثواب:
(۷)سوال:جو حضرات دعوت وتبلیغ سے جڑے ہوئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جوشخص گشت کرکے نماز پڑھتا ہے اس کو سات لاکھ نمازوں کا ثواب ملتا ہے اور حدیث یہ پیش کرتے ہیں مشکوٰۃ شریف کتاب الجہاد ص ۳۳۵ حدیث نمبر: ۳۸۵۲ میں موجود ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی:محمد ریان مسعود، دھولیہ
asked Oct 3, 2023 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:جہاد کے متعلق احادیث سے مروجہ گشت مراد لینا درست نہیں۔ (۱)

(۱) عن ابن أبي الہذیل رضي اللّٰہ عنہ قال: قال أبو الدرداء رضي اللّٰہ عنہ: من رأی الغدوَّ والروّاح إلی العلم لیس بجہاد فقد نقص علقہ روایۃ۔ (أبو عمر یوسف، جامع بیان القرآن: ج ۱، ص: ۱۵۲، رقم: ۱۵۹)
عن أبي أمامۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: (الغدو والرواح إلی المساجد من الجہاد في سبیل اللّٰہ۔ (سلیمان بن أحمد، المعجم الکبیر، ’’القاسم بن عبد الرحمن بن یزید‘‘: ج ۸، ص: ۱۷۷، رقم: ۷۷۳۹)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ: عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من جاء مسجدنا ہذا یتعلم خیراً أو یعلمہ فہو کالمجاہد في سبیل اللّٰہ، ومن جاء بغیر ہذا کان کالرجل یری الشيء یعجبہ ولیس لہ۔ (أبو عبد اللّٰہ الحاکم، المستدرک للحاکم، ’’فأما حدیث عبد اللّٰہ بن نمیر‘‘: ج ۱، ص: ۱۶۸، رقم: ۳۰۹)
عن سہل بن سعد الساعدي رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من دخل مسجدي ہذا لیتعلم خیراً أو لیعلمہ کان بمنزلۃ المجاہد، في سبیل اللّٰہ ومن دخلہ لغیر ذلک من أحادیث الناس، کان بمنزلۃ من یری ما یعجبہ وہي شيء غیرہ۔ (سلیمان بن أحمد، المعجم الکبیر، ’’عبد العزیز بن أبي حازم‘‘: ج ۶، ص: ۱۷۵، رقم: ۵۹۱۱)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص304

answered Oct 3, 2023 by Darul Ifta
...