240 views
دین کے لیے تھوڑی دیر بیٹھنا ستر سال کی نفلی عبادت سے افضل ہے:
(۱۱)سوال:ایک تحقیق مطلوب ہے، عام طور سے یہ بیان کیا جاتا ہے کہ دین کے لئے تھوڑی دیر غور وفکر کرنا ساٹھ ؍ستر سال کی نفلی عبادت سے افضل ہے، دریافت طلب یہ ہے کہ یہ  حدیث ہے یا کسی بزرگ کا قول یا اسکی کوئی سند ہے، رہنمائی فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عرفان عمر، سنت کبیر نگر
asked Oct 3, 2023 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایسی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گزری، ہوسکتا ہے کسی بزرگ کا قول ہو اور انھوں نے کسی خاص پس منظر میں کہا ہو؛ البتہ کار ثواب ہے، دین کی فکر میں لگے رہنا محبوب عمل ہے ’’إن شاء اللّٰہ‘‘ اس پر ثواب مرتب ہوگا۔(۱)

(۱) ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ’’لیس بحدیث إنما ہو کلام السری السقطی‘‘۔ (المصنوع في أحادیث الموضوع: ص: ۸۲)
رواہ أبو الشیخ عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ مرفوعاً، وفي إسنادہ عثمان بن عبد اللّٰہ القرشي وإسحاق بن نجیع المطلي کذّابان والمتہم بہ أحدہما، وقد رواہ الدیلمي من حدیث أنس رضي اللّٰہ عنہ من وجہ آخر: (الفوائد المجموعۃ: ص: ۲۴۲، عمدۃ الأقاویل في تحقیق الأباطیل: ص: ۲۴۷؍ ۲۷۸)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص310

answered Oct 3, 2023 by Darul Ifta
...