45 views
تبلیغی جماعت کو مدارس پر فوقیت دینا:
(۱۵)سوال:کیا موجودہ تبلیغی جماعت کو مدارس پر فوقیت دینا اور اس کا م کی فضیلت ایک غیر شرعی وضع قطع والے شخص کے لئے اس کا بیان کرنا جائز ہے یا نہیں۔ اور یہ کہنا کہ آج دین اس کام کی برکت سے زندہ ہے جب کہ بانی تبلیغ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب نے مدارس و خانقاہوں پر اس کام کو فضیلت دینے سے منع کیا ہے اور حضرت مولانا زکریاصاحب ؒ نے بھی اپنی کتاب ملفوظات کے ص ۳۲ پر لکھا ہے کہ یہ کام بہت اونچا ہے جو مدارس اور خانقاہوں میں نہیں ہے۔ موجودہ جاہل تبلیغی حضرات کی طرف سے مولانا محمد الیاس اور حضرت شیخ کی باتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور وہ سب کچھ کہا جا رہا ہے جن سے ان حضرات اکابر نے منع کیا ہے کیا جماعت تبلیغ کے حضرات کو ایسا کہنا جائز ہے براہ کرم آپ تفصیل سے اس کا جواب عنایت فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ حبیب الرحمن، مراد آباد
asked Oct 3, 2023 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: کون سی جماعت دین کا کتنا اور کس اہمیت کا کام انجام دے رہی ہے اس سلسلہ میں رجحانات مختلف ہیں، مدارس میں قرآن کریم کی تفسیر، قرآن، حدیث، اصول، فقہ، فتاویٰ اور ان کے مبادیات، ان کے لئے موقوف علیہ نحو و صرف میں تبحر کی تعلیم دی جاتی ہے جس پر دین کی بنیاد قائم ہے اور پھر اس کی تبلیغ و اشاعت کا کام ہوتا ہے ہر زمانے میں اس کام کے کرنے والے موجود رہے ہیں، پس عوام کو مدارس کی تنقیص اور عیوب نکالنا نیز اس طرح کے مسائل میں پڑکر وقت ضائع کرنا درست نہیں ہے اس سے تخریبی ذہن تیار ہوتا ہے جو مذموم اور باعث فساد ہے۔(۱)

(۱) عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ، أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قال: من یرد اللّٰہ بہ خیراً یفقہ في الدین۔ (أخرجہ الترمذي، فی صحیحہ، ’’أبواب العلم، باب إذا أراد اللّٰہ شر بعبد خیراً فقہہ في الدین‘‘: ج ۲، ص: ۹۳، رقم: ۲۶۴۵)
عن أنس بن مالک رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من خرج في طلب العلم فہو في سبیل اللّٰہ حتی یرجع۔ ہذا حدیثٌ حسنٌ غریبٌ۔ (’’أیضاً‘‘: باب فضل طلب العلم‘‘: ج ۲، ص: ۹۳، رقم: ۲۶۱۰)
وعن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ علیہ وسلم: الإیمان بضع وسبعون شعبۃ فأفضلہا قول لا إلہ إلا اللّٰہ وأدناہا إماطۃ الأذی عن الطریق والحیاء شعبۃ من الإیمان: متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الإیمان، الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۱۲، رقم: ۵)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص314

answered Oct 3, 2023 by Darul Ifta
...