44 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر کوئی آدمی جو گٹکا تمباکو وغیرہ کھاتے ہیں پھر منھ صاف کرنے کے لئے کولڈ ڈرنک یا شربت سے ضرورۃً کل کرتا ہے تو کیا یہ ناجائز ہے؟
asked Oct 8, 2023 in خوردونوش by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2625/45-3983

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   کھانے یا پینے کی چیزوں کو ضائع کرنے سے منع کیاگیا ہے، اس لئے کولڈڈرنک جو ایک مشروب ہے اور  پینے کی چیز ہے، اس سے کلی کرنا مناسب  نہیں ہے۔ سادہ پانی سے کلی کرنا چاہئے پھر کولڈڈرنک یا شربت نوش کرنا چاہئے۔  اگر کوئی مجبوری ہو جیسے نماز پڑھنی ہے اور کلی کرنے کے لئے پانی نہیں ہے تو پھر گنجائش ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 22, 2023 by Darul Ifta
...