48 views
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسبوق اپنی مابقیہ رکعتیں پوری کرنے کے لئے   تکبیر کہتے ہوئے کھڑا ہوگا یا بغیر تکبیر کہے  ؟
asked Oct 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by munawwarbhatabari

1 Answer

Ref. No. 2637/45-4041

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مسبوق ہو يا مدرک ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف انتقال کے وقت تکبیر کہے گا۔

’’عن عبد اللہ بن مسعود قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یکبر فی کل خقض ورفع وقیام وقعود وابوبکر وعمر‘‘ (ترمذی، ’’باب ما جاء فی التکبیر عند الرکوع والسجود‘‘: ص: ٩٥)

’’ثم رفع رأسہ مکبرا النہوض بلا اعتماد علی الارض بیریہ وبلا تعود‘‘ (نور الایضاح: ص: ٦٧)

فاذا اطمأن ساجدا کبر واستون قائما علی صدر قدمیہ‘‘ (ہدایۃ: ج ١، ص: ١١٠)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 11, 2023 by Darul Ifta
...