32 views
مردہ پیر سے بیعت ہونا:
(۲)سوال:ایک پیر تھے اب وہ نہیں رہے تو کیا میں ان سے مرید ہوسکتا ہوں۔ زبردستی مجھے کسی کا مرید بنانے کا میرے ماں باپ کو حق ہے۔ اگر کسی پیر کی مجلس ہے تو اس میں بغیر دعوت کھانا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد سعدان، کرما، بستی
asked Oct 24, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مردہ پیر کے مرید ہونے کے کوئی معنی نہیں، اس لیے اپنی اصلاح وتربیت کے لیے بیعت کی جاتی ہے جب آدمی زندہ نہیں، تو ان سے تربیت کس طرح ہوگی(۱) بالغ اولاد پر والدین کو زبردستی کا یہ حق نہیں ہے۔ اگر مجلس عام ہے تو اس میں شرکت کی گنجائش ہے اور اگر خاص ہے ان کے مریدین اور مجلس کے شرکاء کے لئے تو پھر اس میں عام لوگوں کی شرکت درست نہیں ہے۔(۲)

(۱) لأن الفرض من البیعۃ أمرہ بالمعروف ونہیۃ عن المنکر وإرشادہ إلی تحصیل السکینۃ وإزالۃ الرذائل وإکتساب الحمائد الخ۔ (الشاہ الولي اللّٰہ الدہلوي، القول الجمیل مع شرحہ شفاء العلیل: ص: ۱۴)
فإذا عرفت أن الأخلاق الحسنۃ تارۃ تکون بالطبع والفطرۃ وتارۃ باعتبار الأفعال الجمیلۃ وتارۃ بمشاہدۃ أرباب الأفعال الجمیلۃ ومصاحبتہم۔ (ظفر أحمد العثماني، إعلاء السنن، ’’کتاب الأدب والتصوف: باب الترغیب في مکارم الأخلاق‘‘: ج ۱۸، ص: ۴۶۱)
(۲) وعن خنساء بنت خذام: أن أباہا زوجہا وہي ثیب فکرہت ذلک فأتت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فرد نکاحہا۔ رواہ البخاري وفي روایۃ نکاح أبیہا۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’باب الولي في النکاح‘‘: ج ۲، ص: ۲۷۰، رقم: ۳۱۲۸)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص400

answered Oct 24, 2023 by Darul Ifta
...