147 views
تصور شیخ کا شرعی حکم:
(۴)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین و شرع متین مسائل ذیل کے بارے میں کہ:
تصور شیخ کیا ہے؟ تصور شیخ جائز ہے یا ناجائز؟ دلائل کے ساتھ تحریر کریں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عبداللہ، معرفت: حضرت مہتمم صاحب
asked Oct 24, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب:تصور شیخ بوقت مراقبہ کسی مقدس و بزرگ خاص طور پر اپنے پیر و مرشد کا خیال کرنے کو کہتے ہیں تاکہ ان کے نیک اعمال اور زہد و تقویٰ کو دعاؤں کی قبولیت اور جائز مقاصد میں کامیابی کے لئے وسیلہ بنایا جائے، تصور شیخ میں بقول حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ، شیخ کی صورت کا خیال امر فضول ہے جیسے کسی کے تذکرہ کے وقت کسی کا خیال آتا ہے ایسا ہی تصور شیخ ہے؟ (فیوض قاسمیہ) مشائخ چشتیہ نے اس طریقہ کو علاج نفس و تزکیۂ باطن کے لئے اختیار فرمایا ہے۔ سید الطائفہ حضرت الحاج امداد اللہ قدس سرہ نے اپنے خلیفہ خاص حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کو مراقبہ تصور شیخ کے اختیار کرنے کی اجازت و ترغیب دی، حضرت حاجی صاحبؒ اپنے ایک مکتوب بنام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ میں تحریر فرماتے ہیں: ’’و اگر فراغ باشد بعد نماز صبح و یا مغرب یا عشاء علیحدہ در حجرہ وغیرہ بہ نشینند و دل را از جمیع خیالات خالی کردہ متوجہ بایں جانب شوند و تصور کنند کہ گویا پیش شیخ خود نشستہ ام و فیضان الٰہی از سینۂ او بسینۂ ام می آید‘‘ (رقومات امدادیہ) حضرت مولاناشاہ ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس کے جواز کو اختیار فرمایا وہ فرماتے ہیں: ’’والرکن الأعظم ربط القلب بالشیخ علی وصف المحبۃ والتعظیم الخ وہذا السر نزل الشرع باستقبال القبلۃ الخ فیکون کالمراقبۃ‘‘ (القول الجمیل) لیکن مراقبۂ تصورِ شیخ میں شرط ہے کہ جب شیخ سے دور ہو تو تصور و خیال تو یہ رہے کہ گویا میں شیخ کے سامنے ہوں اور اعتقاد پختگی کے ساتھ یہ رہے کہ شیخ اپنے وطن میں ہے ۔(۱)

(۱) وہذہ النسبۃلا تکاد تحصل إلا بصحبۃ المشایخ الکمل الذین استنارت قلوبہم بنور ہذہ النسبۃ العظمیٰ وہي التي لم تزل تنتقل من قلب إلی قلب: ومبدأہا مشکاۃ النبوۃ ومعدن الرسالۃ قلب سیدنا محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم وأما ما سوی ذلک من المجاہدات والأعمال والأخلاق فیمکن تحصیلہا بصرف الہمۃ من غیر احتیاج إلی صحبۃ المشایخ وإن کان حصولہا بصحبتہم مع صرف الہمۃ متیسراً بسہولۃ وبدون صحبتہم متعسراً في کلفۃ۔ (ظفر أحمد العثماني، إعلاء السنن، ’’کتاب الأدب: باب الذکر والدعاء‘‘: ج ۱۸، ص: ۴۶۶)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص402

answered Oct 24, 2023 by Darul Ifta
...