37 views
پالتو کتا پاک ہے یا ناپاک:
(۳)سوال:ایک شخص نے گھر کی حفاظت کے لیے کتا پال رکھا ہے، اس کو اس نے صابون سے خوب نہلایا، تو وہ پاک ہو گیا یا نہیں؟
المستفتی: اخلاق کریم، بہار
asked Oct 25, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق :کتا نجس ہے، اگر اس کے اوپر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہو تو وہ اوپر سے پاک ہے، اس لیے اگر کپڑے اس سے لگ جائیں تو پاک ہی رہیں گے ناپاک نہیں ہوں گے۔(۲)

(۲)وقع الکلب في بئر تنجس أصاب فمہ الماء أو لم یصب، ولو ابتل فانتفض فأصاب ثوبا أکثر من الدرھم أفسدہ۔ (ابن الہمام، فتح القدیر،کتاب الطہارات، باب الماء الذي یجوز بہ الوضوء و مالا یجوز، ج۱، ص:۹۸)؛ و أما شعر الحیوان غیر مأکول اللحم المتصل بہ فاتفق الفقھاء علی طھارتہ واستثنیٰ الحنفیۃ الخنزیر۔ (وزارۃ الأوقاف- الکویت، الموسوعۃ الفقہیہ، حکم شعر الحیوان الحي،ج،۲۶، ص:۱۱۱)؛ وإذا نام الکلب علی حصیر المسجد، إن کان یابسا لا یتنجس، و إن کان رطبا ولم یظھر أثر النجاسۃ فکذلک۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ،کتاب الطہارۃ، الباب السابع في النجاسۃ، الفصل الثاني في الأعیان النجسۃ، ج۱، ص:۱۰۳)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص410

answered Oct 25, 2023 by Darul Ifta
...