42 views
السلام علیکم حضرت
سوال:ایک مسئلہ حل فرما دیجئے انجیکشن لگاتے وقت جو روئی ہاتھوں پر دیا جاتا ہے اگر اس پر پورا کا پورا خون صاف ہو جائے تو وہ جگہ پاک ہو جائے
روئی میں تھوڑی بہت کیمیکل ہوتا ہے جس سے روئی نم ہوتا ہے اس سے اگر ایک ہی دفعہ پوچھا جائے اور خون زائل ہو جائے تو پاک ہو جائے گا
asked Oct 26, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Samar khan

1 Answer

Ref. No. 2658/45-4045

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  رگوں میں لگائے جانے والے انجکشن کے ذریعہ خون نکالنے سےوضو ٹوٹ جاتاہے، اور گوشت میں لگنے والے انجکشن سے اگر خون باہر آجائے تو وضو ٹوٹتاہے ورنہ نہیں۔ اور جس جگہ انجکشن لگایا گیا اس جگہ کا دھونا ضروری نہیں ہے، اس لئے کہ نجاست پھیلی نہیں تھی۔

لو مص العلق أو القراد الكبير وامتلأ دما فإنه ناقض كما سيأتي متنا فالأحسن ما في النهر عن بعض المتأخرين من أن المراد السيلان ولو بالقوة: أي فإن دم الفصد ونحوه سائل إلى ما يلحقه حكم التطهير حكما، تأمل. )رد المحتار: (134/1، ط: دار الفکر(
واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 2, 2023 by Darul Ifta
...