54 views
آپ کا اللہ واسطہ ہے مختصر سوالات کا جواب دے دیں ائیندہ نہیں پوچھوں گا پکا وعدہ ہے
سوال1 علی کو طلاق کا وہم ہے وہم کہ وجہ سے ٹی وی نہیں دیکھتا کیونکہ ٹی وی پر براہ راست(لائیو) ایک شو میں اینکر عثمان نے کہا میری بیوی کو طلاق علی نے فورا کہا میری بیوی اس کے بعد خوف سے چپ ہوگیا
چائے منگوانے کے لیے اس نے آواز دی تھی
اسی طرح علی کے دوست ساجد اور راشد ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے انہیں بات چیت کے اداب نہ معلوم تھے دونوں اکٹھے بولے ساجد بولا پانی لاو اسی وقت راشد بولا بیوی کو طلاق دے دو چائے نہیں دی علی نےساجد کی بات پر کہا ٹھیک ہے راشد کو لگا کہ اس نے طلاق والی بات مان لی ہے اس لیے ٹھیک ہے کہا ہے

کیا طلاق علی کی ہوئی
asked Oct 26, 2023 in طلاق و تفریق by Hassaan

1 Answer

Ref. No. 2662/45-4190

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ طلاق دیدو کے جواب میں ٹھیک ہے کہنے کا مطلب ہے کہ میں اس سلسلہ میں سوچوں گا ، یا دیدوں گا۔ طلاق دینے کے لئے صریح طور پر اپنی بیوی کی جانب نسبت کرکے طلاق کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔ اس لئے آپ کسی وہم اور وسوسہ کے شکار نہ ہوں، آپ کی بیوی آپ کے نکاح میں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 7, 2023 by Darul Ifta
...