104 views
عمرہ کو جانے سے پہلے اجتماعی دعا کرنا کرانا کیسا ہے ؟؟
asked Oct 27, 2023 in حج و عمرہ by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2664/45-4191

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  باضابطہ لوگوں کو دعوت دے کر دعا کے لئے جمع کرنا   مناسب نہیں ہے البتہ  اگر کچھ لوگ جمع ہوگئے اور دعا کرلی گئی جس میں ایک اجتماعی شکل بن گئی  تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔البتہ عمرہ یا حج پر جانے والے سے دعا کے لئے کہنا ثابت ہے۔   عمرہ کے لئے جانے سے پہلے انفرادی طور پر  توبہ و استغفار کرناچاہئے اور کسی کے ساتھ بدسلوکی یا کسی کی حق تلفی ہوئی ہو تو اس کی معافی تلافی کی کوشش کرنی چاہئے۔ اجتماعی دعا کو ضروری سمجھنا یا اس کو عمرہ کی قبولیت کا ضامن سمجھنا نادانی اور کم عقلی ہے۔  

عن العرباض بن ساریۃ رضي اللّٰہ عنہ قال : قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ذات یوم في خطبتہ…: إیاکم ومحدثات الأمور، فإن کل محدثۃ بدعۃ، وکل بدعۃ ضلالۃ۔ (سنن أبي داؤد، رقم : ٤٦٠٧)

عَنْ عَائِشَةَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ۔ (صحیح مسلم، رقم : ١٧١٨)فقط

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 7, 2023 by Darul Ifta
...